ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ: پانی میں ڈوبنے سے 2 افراد کی موت

کمٹہ: پانی میں ڈوبنے سے 2 افراد کی موت

Fri, 07 Jul 2023 19:54:32    S.O. News Service

کمٹہ،7 / جولائی (ایس او نیوز) برگی گرام پنچایت حدود میں پیدل چل کر جانے والے دو افراد پاوں پھسل کر پانی میں گرگئے اور غرقابی کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
    
پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت ستیش پانڈو رنگا نائک (40 سال) اور اُلاس گاوڈی (50 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک ایسے کھیت سے گزر رہے تھے جس میں بھاری برسات کی وجہ سے بہت ہی زیادہ پانی بھرا ہوا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ پانی میں ڈوبے ہوئے کھیت میں چلتے وقت ان میں سے ایک کا پیر پھسل گیا ہوگا اور دوسرے نے اسے بچانے کی کوشش کی ہوگی ۔ اس دوران تیز رفتار پانی انہیں بہا لے گیا اور دونوں ڈوب گئے۔ چند گھنٹوں بعد جائے حادثہ سے قریب ہی ان کی لاشیں دستیاب ہوئیں ۔ 
    
ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران اور پولیس عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور گوکرن پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا۔ 


Share: